Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عقبہ الباحہ روڈ، مملکت کا دشوار گزار پہاڑی راستہ

عقبہ الباحہ کی بدولت سفر کا دورانیہ مختصر ہو گیا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں تھامہ کے السراہ سیکٹر میں الباحہ کا پہاڑی راستہ سعودی عرب کے نمایاں ترین راستوں میں سے ایک ہے۔
یہ نہایت دشوار گزار کوہستانی علاقے میں واقع ہے۔ اس تک رسائی بے حد مشکل ہے۔
کوہستانی علاقوں کو ایک دوسرے سے جوڑنے، وہاں کے باشندوں اور سیاحت کےلیے آنے والوں کی مشکل آسان کرنے کےلیے عقبہ الباحہ پہاڑی راستہ تیار کرایا گیا۔  
اخبار 24 کے مطابق عقبہ الباحہ روڈ 40 برس قبل بین الاقوامی معیار کے مطابق تیار کیا گیا۔
اس کی خاصیت یہ ہے کہ مسافروں کو بارش کے دوران سیلاب اور بلند و بالا پہاڑوں سے گرنے والی چٹانوں سے بچانے کےلیے یہ کافی اونچائی پر بنایا گیا ہے۔  
عقبہ الباحہ کی بدولت سفر کا دورانیہ مختصر ہو گیا ہے۔ علاوہ ازیں کھانے پینے کی اشیا، ادویہ اور مصنوعات لے جانے والے ٹرکوں کو بھی آسانی ہو گئی ہے۔  
سعودی وزارت مواصلات و لاجسٹک خدمات عقبہ الباحہ روڈ پر اصلاح و مرمت کے کام مقررہ نظام الاوقات کے مطابق کراتی ہے اور عالمی معیار کی پابندی کی جاتی ہے۔

شیئر: