Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان نے 62 انڈین شہریوں کو ویزے جاری کر دیے

’شری کٹاس راج‘ مندر پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع چکوال میں واقع ہے۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
نئی دہلی میں پاکستانی سفارتخانے نے 62 انڈین زائرین کو ’شری کٹاس راج‘ مندر کے دورے کے لیے ویزے جاری کر دیے ہیں۔
پاکستان کی وزارتِ اطلاعات کے مطابق انڈین زائرین 19 سے 25 دسمبر تک ’شری کٹاس راج‘ مندر کا دورہ کر سکیں گے۔
خیال رہے ’شری کٹاس راج‘ مندر پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع چکوال میں واقع ہے۔
رواں سال دسمبر کے پہلے ہفتے میں بھی سفارتخانے نے 104 انڈین شہریوں کو پاکستان آمد کے لیے ویزے جاری کیے تھے۔
پاکستانی ہائی کمیشن نے 104 انڈین زائرین کو سندھ میں واقع  شادانی دربار پر منعقد ہونے والی سالانہ تقریبات کے لیے ویزے جاری کیے تھے۔
پاکستان اور انڈیا کے درمیان 1974 میں ہونے والے معاہدے کے تحت ہزاروں سکھ اور ہندو زائرین پاکستان آتے ہیں۔

شیئر: