نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے 104 انڈین زائرین کو سندھ میں واقع شادانی دربار پر منعقد ہونے والی سالانہ تقریبات کے لیے ویزے جاری کر دیے ہیں۔
جمعے کو انڈیا میں پاکستانی ہائی کمیشن نے زائرین کو ویزے جاری کرنے کی تصدیق کی۔ شادانی دربار پر سالانہ تقریبات 12 سے 23 دسمبر تک جاری رہیں گی۔
اس موقع پر پاکستانی ہائی کمیشن میں ناظم الامور اعزاز احمد نے انڈین زائرین کو ویزا حاصل کرنے پر مبارکباد دی اور ان کے سفر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
Expressing his views on the occasion, Charge d’ Affairs, Mr. Aizaz Khan, extended his heartfelt felicitations to the pilgrims and wished them a safe journey.
— Pakistan High Commission India (@PakinIndia) December 8, 2023