Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شارجہ میں ایمریٹس روڈ پر ٹریفک حادثہ، تین اماراتی شہری ہلاک

وہیل گاڑی سڑک کے کنارے بیریئر اور پھر ایک کھمبے سے ٹکرا گئی
متحدہ عرب امارات شارجہ میں ایمریٹس روڈ پر ٹریفک حادثے میں تین اماراتی شہری ہلاک ہوگئے۔
امارات الیوم کے مطابق شارجہ پولیس کے سینٹرل آپریشنز روم کو گزشتہ روزالزبیر ٹنل کے قریب پل نمبرسات کی سمت حادثے کی اطلاع ملی تھی۔
 ایک فور وہیل  گاڑی سڑک کے کنارے بیریئر اور پھر ایک کھمبے سے ٹکرا گئی۔
حادثہ اس قددر شدید تھا کہ تین افراد موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ ایک کی حالت نازک ہے جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال لے جایا گیا۔
ابتدائی رپورٹ مں بتایا گیا کہ حادثہ تیز رفتاری سے پیش آیا۔ گاڑی کنٹرول سے باہر ہوکر الٹ گئی۔
شارجہ پولیس جنرل کمانڈ نے گاڑیوں کے ڈرائیوروں سے کہا ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں، رفتار کم رکھیں اور دوران ڈرائیونگ احتیاط سے کام لیں۔

شیئر: