سعودی عرب کے القصیم ریجن میں ٹریفک حادثے میں آٹھ افراد زخمی ہوگئے، ایک کی حالت نازک ہے۔
اخبار 24 کے مطابق فضائی ایمبولینس اور ہلا ل احمر کی تین ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی۔
ہلال احمر کا کہنا ہے’ ایک زخمی کی حالت تشویشناک تھی جسے طبی نگہداشت کےلیے فضائی ایمبولینس کے ذریعے بریدہ کے سینٹرل ہسپتال منتقل کیا گیا‘۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ہلال احمر کی امدادی ٹیموں نے تبوک ریجن میں شرما روڈ پر ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والے دو افراد کی ابتدائی مدد کی ایک کو کنگ فہد سپیشلسٹ ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔