Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ڈاکار ریلی 2024 کی تیاریاں شروع

’سعودی عرب ڈاکار ریلی کی پانچویں مرتبہ میزبانی کر رہا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی ڈاکار ریلی2024 کی تیاریاں شروع ہوچکی ہیں جہاں سپین سے دو بحری جہاز ریلی میں شامل ہونے والی گاڑیاں اور مختلف قسم کا سامان لا کر ینبع پہنچ چکے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق العلا سے شروع ہونے والی ریلی 5 جنوری 2024 سے 19 جنوری 2024 تک رہے گی۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’پہنچنے والے دو بحری جہازوں میں 864 گاڑیاں، 5 ہیلی کاپٹر اور39 کنٹینر شامل ہیں‘۔
’سعودی عرب ڈاکار ریلی کی پانچویں مرتبہ میزبانی کر رہا ہے جس میں دنیا بھر سے 778 رائیڈر شریک ہوں گے‘۔
’ریلی العلا سے شروع ہوگی جبکہ الحناکیہ، الدوادمی، السلامیہ، الہفوف، شبیط ، حائل اور ریاض سے ینبع پہنچے گی‘۔

شیئر: