Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابشر پلیٹ فارم کے استعمال سے 23 ارب ریال سے زیادہ کی بچت

سرکاری اداروں سے رجوع کرنے والوں کی تعداد میں 95 فیصد کمی ہوئی ہے(فوٹو: اخبار24)
حکومتی اداروں کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے نگران انجینئراحمد الصویان نے کہا ہے کہ’ ابشر پلیٹ فارم کے استعمال سے 23 ارب ریال سے زیادہ کی بچت ہوئی ہے‘۔ 
اخبار 24 کے مطابق ابشر پورٹل سے لوگوں کو وزارت داخلہ اور اس سے منسلک دیگر اداروں کے دفاتر جانے کی ضرورت نہیں رہی۔ 
انجینئراحمد الصویان نے ڈیجیٹل گورنمنٹ کے حوالے سے سیمینار میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کی وجہ سے سرکاری اداروں سے رجوع کرنے والوں کی تعداد میں 95 فیصد کمی ہوئی ہے‘۔
’ویزے کا اجرا 48 گھنٹے کے بجائے محض 60 سیکنڈ میں ہوجاتا ہے۔ یہ کامیابی ڈیجیٹل گورنمنٹ پلیٹ فارم کی وجہ سے ممکن ہوئی‘۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ ’مملکت میں حکومتی اداروں کی ڈیجٹلائیشن کے بعد معاملات کی انجام دہی میں تیزی و بہتری آئی ہے۔ تھری ڈی پرنٹنگ ٹیکنالوجی کے استعمال سے میڈیکل کے شعبے میں بھی بہتری آئی ہے‘۔  
وزارت عدل سے وکالت نامہ بنوانے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ’ماضی میں کسی بھی نوعیت کا وکالت نامہ بنانے کے لیے 100 منٹ کا وقت لگتا تھا مگر اب وہی وکالت نامہ محض 31 منٹ میں حاصل کیا جاسکتا ہے‘۔

شیئر: