Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ رخ خان کی فلم ’ڈنکی‘ کی نمائش، کئی مناطر سعودی عرب میں فلمائے گئے

سعودی عرب کے جغرافیائی ماحول میں فلمائے گئے مناظر موجود ہیں ( فوٹو: سبق)
سعودی فلم اتھارٹی نے جمعرات 21 دسمبر کو بالی وڈ کی فلم ’ڈنکی‘ کی دنیا بھر کے ساتھ سعودی عرب میں بھی نمائش کا اعلان کیا ہے۔
یاد رہے کہ فلم کے کئی مناظر سعودی عرب میں فلمائے گئے ہیں۔ 
 خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق سعودی عرب کے جغرافیائی ماحول میں فلمائے گئے مناظر فلم میں موجود ہیں۔ 
فلم کی تیاری فلم اتھارٹی اور’کوالٹی آف لائف پروگرام‘ کے تحت کی گئی ہے جو مملکت کے وژن 2023 کے اہداف میں سے ایک ہے۔ 

فلم کی شوٹنگ جدہ، تبوک، نیوم میں کی گئی جو 13 دن تک جاری رہی ( فوٹو: المدینہ اخبار)

فلم کے ڈائریکٹر راج کمار ہیرانی ہیں جبکہ شاہ رخ خان ہیرو کا کردار ادا کررہے ہیں۔ فلم کی تیاری میں 15 سے زیادہ سعودی فلمسازوں نے بھی شرکت کی۔ 
فلم کی شوٹنگ جدہ، تبوک، نیوم میں کی گئی۔ شوٹنگ 13 دن تک جاری رہی جس میں سعودی عرب کے مختلف شہروں کے قدرتی مناظر کو فلمایا گیا ۔ 
اس سے قبل 2022 اور2023 میں ہالی وڈ کی مشہور فلم ’قندھار‘ کی فلمبندی بھی سعودی عرب میں کی گئی تھی جسے مقامی اورعالمی سطح پرکافی شہرت ملی تھی۔

شیئر: