Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی سروسز دنیا بھر میں بحال

ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق 47 ہزار سے زائد صارفین کو ایکس تک رسائی میں مشکل ہو رہی ہے۔ فوٹو: اے ایف پی
کئی گھنٹوں کی بندش کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس اور پرو ایکس کی سروسز دنیا بھر میں بحال ہو گئی ہیں۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق جمعرات کی صبح سے ایکس تک رسائی حاصل کرنے میں دنیا بھر کے صارفین کو دشواری کا سامنا تھا۔
آن لائن پلیٹ فارمز کی بندش پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ڈاؤن ڈیٹیکٹر نے بھی تصدیق کی تھی کہ ایکس کی سروسز میں بندش کی شکایات آ رہی ہیں۔
ایکس کے صارفین کا کہنا تھا کہ وہ سوشل میڈیا پوسٹس نہیں دیکھ سک رہے جبکہ پیج پر صرف یہی میسج نظر آتا ہے، ’ایک پر خوش آمدید۔‘
ٹویٹ ڈیک کھولنے پر صارفین کو یہ پیغام موصول ہو رہا تھا کہ ’پوسٹس کا انتظار کر رہے ہیں۔‘
ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق 47 ہزار سے زائد صارفین کو ایکس اور ایکس پرو تک رسائی میں مشکل آ رہی تھی۔

شیئر: