Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موسم سرما میں اختیار کی جانے والی احتیاطی تدابیر

ہیٹرآن کرنے کے بعد کمرے میں تازہ ہوا کی آمد کا بندوبست کیا جائے(فوٹو، ایکس )
موسم سرما کے حوالے سے شہری دفاع  کی جانب سے جاری احتیاطی تدابیر میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی قسم کا ہیٹراستعمال کرتے وقت سلامتی کے اصولوں کو مقدم رکھا جائے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق شہری دفاع نے موسم سرما میں ہیٹر اوردیگر گرم کرنے والی روایتی اشیا کے استعمال کے لیے احتیاطی تدابیر جاری کی ہیں۔
احتیاطی تدابیر میں کہا گیا ہے کہ سرد راتوں میں کمرے میں لگے ہیٹر کو سونے سے قبل بند کردیا جائے۔ کمرے سے نکلتے وقت بھی ہیٹر کو بند کرنا احتیاط کے پیش نظر انتہائی ضروری ہے۔
ہیٹر پرکسی بھی قسم کا مائع یا کھانا وغیرہ نہ رکھیں۔ ہیٹر جلانے کے بعد کمرے میں تازہ ہوا کی آمد ورفت کا ضرور انتظام کریں۔
شہری دفاع نے اس حوالے سے سختی سے ہدایات کی ہے کہ بچوں کو ہیٹر کے قریب نہ جانے دیا جائے تاکہ انہیں انجانے میں کسی قسم کا نقصان نہ پہنچے۔
ہیٹرکو پردے یا آگ پکڑلینے والے سامان جن میں بستر ، کپڑے یا اسی قسم کی اشیا کے پاس نہ رکھیں۔ شہری دفاع کا کہنا ہے کہ احتیاطی تدابیر پرسختی سے عمل کیا جائے۔

کوئلہ سے نکلنے والی گیس بند کمرے میں نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے(فوٹو، ایکس اکاونٹ)

واضح رہے بعض افراد کمرے میں کوئلہ جلا لیتے ہیں اوردروزاے کھڑکیاں بند کردیتے ہیں جس کی وجہ سے کوئلہ سے خارج ہونے والی گیس سے شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔

شیئر: