Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں سردی کی لہر، گرم ملبوسات کی خریداری بڑھ گئی

سعودی عرب کے شمالی اور شمال غربی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے (فوٹو: اخبار 24)
سعودی عرب کے تبوک ریجن میں سردی کی پہلی لہر کی آمد کے ساتھ درجہ حرارت آٹھ سینٹی گریڈ سے نیچے چلا گیا۔
اخبار 24 کے مطابق سعودی عرب کے شمالی اور شمال غربی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔
مملکت کے ان علاقوں میں درجہ حرارت میں ملسلسل کمی سے سردی کی لہر آئی ہوئی ہے۔ شام اور اردن کے علاقے بھی متاثر ہورہے ہیں۔
تبوک ریجن کے مقامی باشندوں، سیاحوں اور مقیم غیر ملکیوں نے سردی سے بچاو کے لیے انتظامات کرلیے۔
علاوہ ازیں سعودی عرب میں موسم سرما کی آمد پر گرم ملبوسات کی خریداری بڑھ گئی۔  
العربیہ نیٹ کے مطابق مکہ مکرمہ میں گرم ملبوسات کے تاجر یوسف بخش نے بتایا ’ ہرسال موسم سرما کی آمد پر گرم ملبوسات کی مارکیٹوں میں رونقیں بڑھ جاتی ہیں۔ جیکٹ اور اون کی جرسیاں بڑے پیمانے پر خریدی جا رہی ہیں‘۔ 
ان کا کہنا تھا کہ’ گرم ملبوسات کی قیمتیں ایک جیسی نہیں۔ ملبوسات کے معیار کے لحاظ سے قیمت کم یا زیادہ ہوتی ہے‘۔
انہوں نے بتایا ’مارکیٹوں میں کئی طرح کے گرم سکارف دستیاب ہیں اوران کی قیمتیں بھی مختلف ہیں‘۔
یوسف بخش نے مزید کہا ’مختلف رنگوں کے مردانہ ملبوسات زیادہ پسند کیے جارہے ہیں۔ ان دنوں انگلش، انڈین، کشمیری اور چینی گرم کپڑوں کی طلب ہے‘۔
جدہ ایوان تجارت کے سابق رکن ولید العماری نے کہا کہ ’موسم سرما میں گرم عبایے 70 سے 80 فیصد تک مہنگے ہو جاتے ہیں‘۔

شیئر: