Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں بندرگاہ کے راستے منشیات سمگل کرنے کی کوششیں ناکام

منشیات بندرگاہوں کے ذریعے لائے گئے دو ٹرکوں میں چھپائی گئی تھی (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی زکوہ ٹیکس اور کسٹمز اتھارٹی نے حدیدہ اور بطحا بندرگاہوں پر منشیات سمگل کرنے کی دو کوششوں کو ناکام بنایا ہے۔
خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق منشیات دونوں بندرگاہوں کے ذریعے لائے گئے دو ٹرکوں میں چھپائی گئی تھی۔
اتھارٹی نے بیان میں کہا کہ ’حدیدہ کسٹمزنے ایک لاکھ 17 ہزار 210 نشہ آور گولیوں کی سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنایا جو بندرگاہ کے ذریعے آنے والے ایک ٹرک کے مختلف حصوں میں مہارت سے چھپائی گئی تھیں‘۔
’بطحا بندرگاہ پر منشیات سمگل کرنے کی دوسری کوشش ناکام بنائی گئی۔ بندرگاہ کے راستے آنے والے ٹرکوں میں سے ایک میں آگ بجھانے کے آلات میں کے اندر منشیات چھپائی گئی تھی‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’ضابطے کی کارووائی کے بعد جنرل ڈائریکٹورین آف ناکوٹکس کے تعاون سے منشیات وصول کرنے والے تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے‘۔
اتھارٹی نے اس بات پر زور دیا کہ ’وہ مملکت کی ایکسپورٹ امپورٹ پر کسٹزم کو کنٹرول کو سخت کرنے کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے اور سمگلروں کے تعاقب مں ہے تاکہ ممنوعہ اشتیا کا سمگلنگ کیکوششوں کو کم کیا جاسکے‘۔
 

شیئر: