Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قصیم ریجن میں عوامی مقام پر جھگڑے میں ملوث افراد گرفتار

قانونی کارروائی کے بعد ادارہ پراسیکیوشن کے حوالے کیا جائے گا (فوٹو: سبق)
سعودی عرب کے قصیم ریجن میں پولیس نے عوامی مقام پر جھگڑا کرنے والے افراد کو حراست میں لیا ہے۔ 
اخبار 24 کے مطابق پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قصیم ریجن میں عوامی مقام پرجھگڑے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی متعدد ٹیمیں جائے وقوعہ پرپہنچ گئیں۔
جھگڑے میں ملوث تمام افراد کو حراست میں لے کر تحقیقات کا آغازکیا۔
جھگڑے میں ملوث افراد کو قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد ادارہ پراسیکیوشن کے سپرد کیا جائے گا جہاں سے ان کا کیس فوجداری عدالت کو بھیجا جائے گا۔ 

شیئر: