سعودی عرب کے الشرقیہ ریجن کے علاقے القطیف کے ایک سکول میں طلبہ کے درمیان جھگڑے میں ڈنڈوں کے استعمال کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق الشرقیہ محکمہ تعلیم نے سکول میں طلبہ کے درمیان جھگڑے کے دوران ڈنڈوں کے آزادانہ استعمال کے واقعہ کی تحقیقات کےلیے خصوصی کمیٹی تشکیل دی ہے۔
محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ’ سوشل میڈیا پر وڈیو وائرل کا تعلق القطیف کمشنری کے محکمہ تعلیم کے ماتحت ایک ثانوی سکول سے ہے‘۔
الشرقیہ محکمہ تعلیم نے بیان میں کہا کہ’ سکول انتظامیہ نے طلبہ کے درمیان جھگڑے کو نمٹا دیا تھا اور اس میں ملوث طلبہ کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ اداروں کو صورتحال سے آگاہ کردیا تھا‘۔