مور کا رقص اور کرتب دکھاتے نوجوان، 2023 کے خوشگوار لمحات کیمرے کی آنکھ سے
ویسے تو رواں برس یعنی 2023 میں بھی دنیا بھر میں چھوٹے بڑے واقعات پیش آئے ہیں جن سے زندگی کسی نہ کسی طرح متاثر ہوئی ہے۔
تاہم فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی نے کیمرے کی آنکھ سے کچھ ایسے خوشگوار لمحات عکس بند کیے ہیں جن کو دیکھ کر لطف اندوز ہوا جا سکتا ہے۔
یہ تصویر دو دسمبر کو چین کے ایک چڑیا گھر میں لی گئی تھی جہاں پانڈے اپنے پسندیدہ خوراک سے لطف اندوز ہو رہے ہیں
برازیل میں ایک مقابلے کا انعقاد ہوا جس میں’سوپ باکس‘ یا اس سے ملتی جلتی گاڑیوں میں بیٹھ کر مقامی شہریوں نے مقابلے میں حصہ لیا۔
کینیا کے نیشنل تھیٹر میں کرسمس کے موقعے پر کلاسیکی رقص کا اہتمام کیا گیا۔ اس تھیٹر میں ان لوگوں کو بھی موقع ملتا ہے جو پسماندہ پس منظر سے تعلق رکھتے ہیں۔
مرکزی پیرس میں جوڑے رقص سے لطف اندوز ہوتے ہوئے۔
ستمبر میں ایتھنز میں 11ویں ایتھنز فلائنگ ویک کے موقعے پر متحدہ عرب امارات کی فضائیہ کی اماراتی ایلیٹ ایروبیٹک فلائنگ ٹیم فرسان الاماراتی نے کرتب کا مظاہرہ کیا۔
مِڈ ویلز میں منعقدہ ورلڈ باگ سنورکنگ چیمپئن شپ میں حصہ لینے والے دو افراد ’باربی‘ اور ’کین‘ کے لباس میں۔
انڈونیشیا کے جزیرے مغربی جاوا میں دو رقاصائیں مور کا رقص پیش کرنے کا انتظار کر رہی ہیں۔
نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو کے مضافات میں ’نیشنل پیڈی ڈے‘ یا سالانہ چاول کی بوائی کے سیزن کے موقع پر دو کسان خواتین۔
چین میں بچے جھاگ سے کھیلتے ہوئے۔
ہولی کے رنگوں کے سے کھیلتی ہوئی انڈین خواتین۔
جنوری میں غزہ میں یہ تصویر لی گئی تھی جب ساحل پر کچھ نوجوان کرتب دکھا رہے تھے۔