سبق نیوز کے مطابق گورنر حائل شہزادہ عبدالعزیز بن سعد نے میلے میں موجود رس دار پھلوں کے اسٹالز کا دورہ کیا اور وہاں موجود انواع واقسام کے پھلوں کا معائنہ کیا۔
گورنرنے اس موقع پر مختصر خطاب کرتے ہوئے کہا ’حائل ریجن کا خطہ قدرتی خزانوں سے مالا مال ہے یہاں کی سرزمین زراعت کے اعتبار سے انتہائی زرخیز اور چشموں کا پانی بے مثال ہے۔
شہزادہ عبدالعزیز کا مزید کہنا تھا کہ حائل ریجن کا شمار قدیم تاریخی علاقوں میں ہوتا ہے جس کا زراعت سے بہت پرانا رشتہ ہے۔
علاقے سے نہ صرف ریجن بلکہ مختلف علاقوں کی غذائی ضروریات بھی پوری ہوتی ہیں۔
دریں اثنا ریجنل ڈائریکٹر وزارت ماحولیات پانی و زراعت ڈاکٹر فہد الحسنی نے بتایا کہ حائل ریجن میں اس وقت رس دار پھلوں (سٹریس) کا مثالی کاشت کی جارہی ہے۔
حائل میں کاشت کیے جانے والے رس دار پھل مملکت کی 40 فیصد ضرورت کو پورا کرتے ہیں ۔ جبکہ یہاں پیدا ہونے والے پھل انتہائی ذائقہ دار اور بے مثال ہوتے ہیں۔