Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عسیر ریجن میں سعودی کاشتکاروں نے کافی کی کاشت دوبارہ شروع کردی

عسیر ریجن قدیم زمانے سے کافی کے  فارموں کے حوالے سے مشہور ہے۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے عسیر ریجن کے کاشت کاروں نے سبسڈی ملنے پر کافی کی روایتی کاشت دوبارہ شروع کردی۔ 
خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق عسیر ریجن قدیم زمانے سے کافی کے  فارموں کے حوالے سے مشہور ہے۔ 
ایک دورایسا بھی تھا جب مقامی باشندوں نے کافی کی کاشت ترک کردی تھی۔ 
المجاردہ  کمشنری میں جبل آل مغلف کے الحروف قریے کے کاشتکاروں نے کافی کی کاشت دوبارہ شروع کردی۔ یہ قریہ سطح سمندرسے 1350 میٹر اونچائی پر ہے۔ 
مقامی باشندے زرعی فارموں  کی آبپاشی کے لیے روایتی طور طریقے استعمال کررہے ہیں۔  ہر پہاڑی زرعی فارم میں 150 سے زیادہ مختلف قسم  کے پودے لگے ہیں جن سے سالانہ پیداوار 300 تا 350 کلو گرام مل رہی ہے۔ بعض زرعی فارموں کی سالانہ پیداوار 500 کلو گرام تک ہے۔ 
سعودی کاشت کار علی الشھری نے بتایا  یہاں کافی کی سال میں دو فصلیں ہوتی ہیں۔ سعودی حکومت کافی کے کاشتکارں کو سبسڈی دے رہی ہے۔ 
عسیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے مطابق علاقے میں کافی کے 20 ہزار823 درخت ہیں جن سے 250 ٹن سبز اور 83 ٹن خالص خشک کافی مل رہی ہے۔
قہوہ سوسائٹی نے 2025 کے آخر تک سالانہ 800 ٹن کافی کی پیداوارکا ہدف مقرر کیا ہے۔ 200 فارموں کے دو لاکھ درختوں سے پیداوار حاصل کی جائے گی۔ 

شیئر: