Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وہ 6 چیزیں جنہوں نے 2023 میں سعودی عرب کو ایک نئی پہچان دی

سنہ 2023 اپنے اختتام کے قریب ہے لیکن اس برس سعودی عرب نے عالمی افق پر اپنی شناخت کو مزید نمایاں کیا ہے۔ عرب نیوز کے مطابق اس حوالے سے سعودی عرب کی نمایاں کامیابیاں ذیل میں۔

1: ایکسپو 2030 کی میزبانی

رواں برس سعودی عرب کو ایکسپو 2030 کی میزبانی ملی ہے اور یوں وہ متحدہ عرب امارات کے بعد مشرق وسطیٰ کا دوسرا ملک بن گیا ہے جو اس بڑے ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔

2: رونالڈو کی آمد

رواں سال لیجنڈری فٹ بالر رونالڈو نے سعودی فٹ بال کلب النصر ایف سی کے ساتھ دو سال کا معاہدہ کیا۔ وہ مبینہ طور پر سالانہ 20 کروڑ ڈالر کمائیں گے جو دنیا میں کسی بھی فٹ بالر کو ادا کی جانے والی سب سے بڑی رقم ہے۔

3: العلا کا بڑھتا کردار

العلا نے 2020 میں واپس آنے والوں کا استقبال کرنا شروع کیا، تاہم اس کے بعد یہاں بے شمار فیسٹیولز اور ٹی وی سیریلز کی شوٹنگز ہو چکی ہیں جن میں مشہور ٹی وی سیریز ’دبئی بلنگ‘ بھی شامل ہے۔

4: 2034 کے فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی

سعودی عرب ممکنہ طور پر 2034 میں 25 ویں فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا، کیونکہ دیگر امیدوار بین الاقوامی فٹ بال ٹورنامنٹ کی میزبانی کی دوڑ سے دستبردار ہو چکے ہیں۔

5: پہلی عرب خاتون کا خلا میں جانا

رواں برس سعودی عرب نے نئی تاریخ رقم کی اور پہلی سعودی خاتون خلا نورد ریانہ برناوی اور ان کے ساتھی علی القرنی  سمیت چار خلا باز بین الاقوامی خلائی سٹیشن ( آئی ایس ایس) کے تاریخی سائنسی مشن پر روانہ ہوئے۔

6: خلیج تعاون کونسل کے ممالک کے لیے مشترکہ ویزا

ایک ایسا ویزا جو خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے تمام ممالک کے شہریوں اور سیاحوں کو ایک دوسرے کے ملک کے سفر کی اجازت دے گا، پر کام جاری ہے۔ اس ویزے کی ابتدا 2025-2024 میں ہونے کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔

شیئر: