Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جعلی دستاویز پر سعودی عرب سے نکلنے کی کوشش، جدہ ایئرپورٹ پر مسافر گرفتار

حکام نے ملزم کے خلاف ابتدائی قانونی کارروائی مکمل کرلی (فوٹو: ایکس اکاونٹ جوازات)
سعودی محکمہ پاسپورٹ نے غیر قانونی طور پر سعودی عرب سے نکلنے کی کوشش پر ایک مسافر کو گرفتار کیا ہے۔
عاجل نیوز کے مطابق محکمہ پاسپورٹ نے آفیشل ایکس اکاونٹ پر بیان میں کہا کہ ’جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک مسافر کو حراست میں لیا گیا جس نے جعلی سفری دستاویز پر ممکت سے نکلنے کی کوشش کی‘۔
بیان میں کہا گیا کہ’ ایئرپورٹ حکام نے ملزم کے خلاف ابتدائی قانونی کارروائی مکمل کرلی ہے‘۔

شیئر: