جعلی دستاویزات سے آنے والا مسافر ابہا ایئرپورٹ میں گرفتار
جمعرات 23 نومبر 2023 15:38
’گرفتار شدہ شخص افغانی تارک وطن ہے، اس کے پاس جعلی پاسپورٹ تھا‘ ( فوٹو: سبق)
ابہا ایئرپورٹ کے محکمہ پاسپورٹ نے کہا ہے کہ اس نے بیرون ملک سے جعلی دستاویزات کے حامل مسافر کو گرفتار کرلیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کےمطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدہ شخص افغان تارک وطن ہے‘۔
’مذکورہ شخص کا پاسپورٹ اور شناختی دستاویزات جعلی تھے جن کی بنا پر اسے گرفتار کیا گیا ہے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدہ شخص کے ساتھ تفتیش کی جارہی ہے اور ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد اسے متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا جائے گا‘۔