Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی جانب سے 16 مزید ٹرک امدادی سامان لے کر غزہ میں داخل

اب تک 172 ٹرک امدادی سامان لے کر رفح کراسنگ کے ذریعے غزہ پہنچے ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کی امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے اتوار 31 دسمبر کو رفح کراسنگ کے ذریعے 16 مزید ٹرک غزہ بھیجے ہیں۔ 
 خبررساں ادارے ایس پی اے  کے مطابق  شاہ سلمان مرکز غزہ پٹی میں فلسطینی بھائیوں کی مدد کے لیے چلائی  جانے والی عوامی مہم کے تحت متاثرین کو کھانے پینے کی اشیا، ادویہ، طبی لوازمات اور عارضی پناہ گاہوں کے لیے سامان بھجوا رہا ہے۔ 
یاد رہے کہ سعودی امدادی مہم کے دوران اب تک 172 ٹرک امدادی سامان لے کر رفح کراسنگ کے ذریعے غزہ پہنچے ہیں۔
سعودی عرب مختلف بحرانوں اور مصائب کے دوران فلسطینی بھائیوں کی مدد کی ہے۔ آئندہ بھی  وہ اپنے اس تاریخی کردار پر عمل پیرا رہے گا۔ 
سعودی عرب کی جانب سے غزہ کے متاثرین کے لیے عوامی عطیات مہم میں اب تک 600 ملین ریال سے زیادہ کی رقم جمع کی جا چکی ہے۔
 شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر غزہ کے لیے عوامی عطیات مہم جاری ہے۔

شیئر: