سعودی انجینیئر نے ملازمت چھوڑ کر ورکشاپ کھول لی
چھوٹی سے دکان میں ورکشاپ کھولی جو اب علاقے کی بڑی ورکشاپ ہے (فوٹو: سکرین گریب)
سعودی عرب کی حفر الباطن کمشنری میں ڈیزل جینریٹرز کے ماہر سعودی شہری کا کہنا ہے کہ انہوں نے ورکشاپ محض اتفاقی طورپرشروع نہیں کی تھی اور آج وہ علاقے کا سب سے بڑی ورکشاپ مانی جاتی ہے۔
العربیہ ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے سعودی انجینئرمعجب العتیبی نے بتایا کہ ’ میں علاقے کی ایک نجی کمپنی میں ملازمت کرتا تھا جہاں 15 برس ٹینیکل کام کیا اورمشینری وغیرہ کی مرمت کے شعبے میں مہارت حاصل کی۔‘
ورکشاپ شروع کرنے کے حوالے سے بتایا کہ ’ایک دن ڈیوٹی سے واپس آیا تو ایک دوست پریشانی کی حالت میں میرے پاس آیا اور کہا کہ ان کے فارم کا جینریٹرخراب ہوگیا ہے اور علاقے میں کوئی میکینک نہیں۔‘
’دوست کے کہنے پر میں نے ان کا جینریٹر درست کردیا جس پر اس نے کہا کہ کیوں نہ تم یہاں یہ ورکشاپ کھول لو کیونکہ حفر الباطن میں جینریٹردرست کرنے کا کوئی ورکشاپ ہی نہیں ہے‘۔
دوست کی بات سن کر کئی دن تک حفر الباطن میں جینریٹر مرمت کے لیے ورکشاپ تلاش کی مگر واقعی وہاں کوئی ورکشاپ ہی نہیں تھی۔ اسی دن یہ فیصلہ کیا کہ ورکشاپ کھولی جائے۔
انجینئرمعجب العتیبی نے ایک چھوٹی سے دکان میں ورکشاپ کھول لی اور ملازمت کو خیر باد کہہ دیا۔ آج ڈیزل جینریٹر ورکشاپ علاقے کی سب سے بڑی ورکشاپ میں تبدیل ہوچکی ہے۔