سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کی جانب سے فلسطینی ہلال احمر کے تعاون سے فلسطینی متاثرین میں انسانی امداد کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق پیر کو غزہ کے جنوب میں رفح شہر کے وسط میں واقع تل الزھور میں فوڈ باسکٹ اور شیلٹرز تقسیم کیے جس کا مقصد بنیادی ضروریات کو پورا اور مصائب کو کم کرنا ہے۔
یہ امداد غزہ میں برادر فلسطینی عوام کے لیے انسانی اور امدادی شعبوں میں فلسطین کےلیے سعودی عرب کی تاریخی سپورٹ کے فریم ورک کے اندر آتی ہے۔
#فيديو | مركز الملك سلمان للإغاثة يواصل توزيع مساعداته الإنسانية للمتضررين في قطاع #غزة.https://t.co/wAQBL0MH6U#واس_عام pic.twitter.com/2yhFcldDYZ
— واس العام (@SPAregions) January 1, 2024