تبوک کا ’طیارہ سکوائر‘ جسے دیکھنے لوگ دور دور سے آتے ہیں
تبوک کا ’طیارہ سکوائر‘ جسے دیکھنے لوگ دور دور سے آتے ہیں
منگل 2 جنوری 2024 0:01
تبوک میں یہ ’ہوائی جہاز سکوائر‘ کے نام سے معروف ہے۔ (فوٹو الاخباریہ چینل)
سعودی عرب میں شہروں کو خوبصورت بنانے کے لیے بلدیاتی ادارے اپنے طور پر کام کرتے ہیں۔ وہ شہر کے مختلف علاقوں میں منفرد ماڈل نصب کرتے ہیں۔
الاخباریہ نے اس حوالے سے تبوک کے مرکزی چوراہے کے بارے میں ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک طیارہ نصب ہے جو ’طیارہ سکوائر‘ کے نام سے معروف ہے۔
’طیارہ سکوائر‘ علاقے کی اہم شاہراہوں کو جوڑتا ہے اور خاص پہچان بھی بنا ہوا ہے۔ طیارے کو چوراہے پر اس طرح نصب کیا گیا ہے جیسے یہ ابھی پرواز کرنے والا ہے۔
تبوک کے قریبی شہروں کے لوگ اس ماڈل کو دیکھنے آتے ہیں۔ صبح اور شام کے وقت سرسبز چوراہے پر نصب طیارے کے ماڈل کا دلکش منظر دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے۔
الاخباریہ چینل کے مطابق یہ طیارہ سعودی شاہی فضائیہ کی تاریخ کی گواہی بھی دیتا ہے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کیخبروں کے لیے”اردو نیوز“گروپ جوائن کریں