پرتگال کے سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنی والدہ کو ان کی سالگرہ کے موقع پر نئی پورشے کار کا تحفہ دیا ہے۔
ڈیلی میل کے مطابق رونالڈو کی والدہ ڈولورس ایویرو نے اتوار کو اپنی 69 ویں سالگرہ منائی جس کے لیے رونالڈو خصوصی طور پر سعودی عرب سے اپنے آبائی شہر ماڈیرا آئے تھے۔
مزید پڑھیں
-
ریاض میں تاریخی میچ، رونالڈو اور میسی مدمقابل ہوں گےNode ID: 819051
-
العلا کے پُرسکون مقام پر جورجینا اور رونالڈو ایک ساتھNode ID: 819746
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر رونالڈو کے فین اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں رونالڈو کی والدہ اپنے بیٹے اور پوتے سے نئی کار کا تحفہ وصول کر رہی ہیں۔
ویڈو میں دیکھا جا سکتا ہے رونالڈو کے بیٹے رونالڈو جونیئر نے سرخ فیتوں میں لپٹی نئی گاڑی اپنی دادی کے حوالے کی، جس پر وہ آبدیدہ ہوگئیں اور گاڑی میں بیٹھنے سے قبل اپنے پوتے کو گلے بھی لگایا۔
هدية الاسطورة كريستيانو لـ والدته pic.twitter.com/XHJLb5QTew
— موسى (@MousaQi) December 31, 2023