Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فرنچ اوپن کی دفاعی چیمپیئن موگوروزا کو شکست

پیرس... فرنچ اوپن ویمنز سنگلز کی دفاعی چیمپیئن گاربین موگوروزا فرانسیسی کھلاڑی کرسٹینا ملادینووچ سے شکست کھانے کے بعد فرنچ اوپن سے آوٹ ہو گئیں ۔انہوں نے فرانسیسی تماشائیوں کے سخت رویے کی بھی شکایت کی۔میچ کے بعد پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ تماشائیوں کے طرز عمل پر حیرت ہوئی ۔ انہیں ہرگز یہ اندازہ نہیں تھا تماشائی ہموطن کھلاڑی کے مقابلے میں ان کے ساتھ اس قسم کا رویہ اپنائیں گے ۔ ایک مرحلے گاربین موگوروزا اپنے آنسو بھی ضبط نہ کرسکیں اور پریس کانفرنس سے اٹھ کر چلی گئیں۔انہیں فرانسیسی کھلاڑی نے پری کوارٹر فائنل میں شکست سے دوچار کیا ۔ انہوں نے کہا گزشتہ شال بھی یہاں کھیلی تھی اور فائنل جیتا تھا لیکن مجھے اندازہ نہیں تھا کہ مقامی تماشائی میرے ساتھ اس مرتبہ ایسا رویہ اپنائیں کیونکہ اب میرے مقابلے پر فرانسیسی حریف موجود تھی۔ 
 

 

شیئر: