سعودی عرب میں مدینہ منورہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے’ ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی کے تعاون سے ’مدینہ ٹیکسی‘ منصوبے کے آغاز کا اعلان کیا گیا ہے‘۔
عاجل نیوز کے مطابق مملکت کے وژن 2030 کے اہداف کو مدنظر رکھتے ہوئے ترقیاتی امور کے تحت لاجسٹک سروسز سیکٹر کو بہتر بنانے کے لیے مدینہ ٹیکسی منصوبے کا آغاز کیا گیا ہے جس کا مقصد صارفین کو بہتر خدمات کی فراہم کو یقینی بنانا ہے۔
مدینہ منورہ ترقیاتی اتھارٹی کا کہنا ہے’ ٹیکسی سروسز کے شعبے میں سرمایہ کاری کے خواہش مند تجربہ کار مقامی اور بین الاقوامی کمپنیوں کی جانب سے بھی دلچسپی ظاہر کی گئی ہے‘۔
اتھارٹی کا کہنا ہے ’اس حوالے سے درخواستوں کی وصولی کا عمل فروری تک جاری رہے گا‘۔