سعودی عرب مکہ مکرمہ ریجن کی خلیص کمشنری میں واقع وادی ’ابوحلیفا‘ ان دنوں مقامی سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔
شہروں کی تیز رفتار زندگی سے دور پرسکون ماحول کے متلاشی افراد کے لیے بہترین جگہ مانی جا رہی ہے۔ ماضی میں وادی کا شمار اہم تجارتی مقام کے طورپرکیا جاتا تھا۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ’وادی ابوحلیفا‘ میں ان دنوں بارش کے بعد پہاڑ اور میدان سبزہ زاروں میں بدل گئے ہیں جس سے غیرمعمولی طورپر یہ ایک تفریحی مقام بن گیا۔
#فيديو_واس | "وادي أبو حليفاء" بمنطقة مكة المكرمة يجمع جمال الطبيعة ومحبي الرحلات البرية.https://t.co/eAY6FqUC1Q#واس_جودة_الحياة pic.twitter.com/TB9HHcBHPY
— واس جودة الحياة (@SPAqualitylife) January 2, 2024
’وادی ابوحلیفا‘ جدہ شہر سے شمال مشرق کی جانب 150 کلو میٹر کی دوری پر واقع ہے۔
سیاحوں کے لیے ’وادی ابوحلیفا‘ کے چشمے، معتدل آب و ہوا، دلکش نظارے، ہریالی اور سب سے بڑھ کر پرسکون ماحول موجود ہے۔

ایس پی اے کی جانب سے ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس می سیاحوں کو وادی کے پرفضا مقامات سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
’وادی ابوحلیفا‘ ایک زرعی علاقہ ہے۔ یہ زرعی فارمز اور دیدہ زیب مناظر کے حوالے سے بھی مشہور ہے۔
