خلیج تعاون کونسل( جی سی سی) کے سیکریٹری جنرل جاسم محمد البدوی سے منگل کو ریاض میں سعودی عرب میں آسٹریلیا اور پیرو کے سفیروں نے ملاقات کی ہے۔
ملاقات کی مقصد جی سی سی اور آسٹریلیا کے درمیان مفاہمت کی یادداشت کے فریم ورک کے اندر تعاون کو بڑھانے کے طریقوں اور فریقین کے درمیان مشترکہ اہداف کے حصول کےلیے2011 میں دستخط ہونے والے سٹریٹجک ڈائیلاگ کے حوالے سے جوائنٹ ایکشن پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔
It’s always a pleasure to meet with HE @GCCSG AlBudaiwi. Thank you for your warm welcome, frank and friendly dialogue and valued insights. MD https://t.co/7fRgFzRPuL
— Mark Donovan (@AusAmbKSA) January 2, 2024
عرب نیوز کے مطابق ملاقات کے دوران کئی موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا جن میں جی سی سی، آسٹریلیا تعلقات کا جائزہ لینا اور مشترکہ مفادادت کی تکمیل کے لیے انہیں ترقی دینے اور مضبوط کرنے کے طریقوں کی تلاش شامل ہیں۔
موجودہ علاقائی اور بین الاقوامی واقعات اور ایشوز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی عرب میں پیروکے سفیر کارلوس زپاتا نے بھی جی سی سی کے سیکریٹری جنرل سے علیحدہ ملاقات کی۔
HE the GCCSG Receives the Ambassador of #Peru to the Kingdom of #SaudiArabia , Emphasising the Importance of Continuing to Enhance the ties between both Sides in Light of the Framework Agreement for Economic, Trade, Investment, and Technical Cooperation. https://t.co/egU6f1POUV
— Embassy of Peru in Saudi Arabia (@EmbassyPeruKSA) January 2, 2024