Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’سہولتوں کی عدم فراہمی‘ مکہ اور مدینہ میں 330 ہوٹل اور فرنشڈ اپارٹمنٹ بند

وزارت کی ٹیموں نے ہوٹلوں کے 4 ہزار سے زائد تفتیشی دورے کیے (فوٹو: اخبار24)
سعودی وزارت سیاحت کی تفتیشی ٹیموں نے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں 330 ہوٹلوں اور فرنشڈ اپارٹمنٹس کو مقررہ سہولتیں فراہم نہ کیے جانے پر بند کردیا۔ 
اخبار 24 کے مطابق وزارت سیاحت کا کہنا تھا کہ ’تفتیشی ٹیموں نے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں ہوٹلوں اور فرنشڈ اپارٹمنٹس کے 4 ہزار سے زائد تفتیشی دورے کیے۔‘
تفتیشی ٹیموں نے دو ہزار سے زیاد خلاف ورزیاں ریکارڈ کیں جہاں سیاحت کے حوالے سے مقررہ سہولتیں فراہم نہیں کی گئی تھیں۔
ضابطے کی کارروائی کرتے ہوئے نوٹس جاری کیے گئے جبکہ سنگین خلاف ورزی پر ہوٹلوں کو بند بھی کیا گیا۔ 
مکہ مکرمہ میں 280 جبکہ مدینہ منورہ میں 50 سے زائد ہوٹلوں اور قیام گاہوں کو بند کیا گیا۔
انتظامیہ کو ہدایت کردی گئی ہے کہ خلاف ورزیاں دور کیے بغیر ہوٹلوں کو کھولا نہیں جاسکتا۔ 
وزارت نے سیاحتی خدمات مہیا کرنے والے اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ معیار کے مطابق سیاحوں کو مروجہ سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنائیں بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
اس حوالے سے وزارت نے شکایت درج کرانے کے لیے ٹول فری نمبر 930 مخصوص کیا ہے جس پر ایسے ہوٹل یا اپارٹمنٹ کے بارے میں شکایت درج کرائی جاسکتی ہے جہاں مقررہ سہولتیں فراہم نہ کی جائیں۔

شیئر: