Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں سیاحتی سیزن کامیاب، غیر ملکی سیاحوں نے 100 ارب ریال خرچ کیے

مملکت نے سیاحت کے شعبے میں غیرمعمولی ترقی ہے (فائل فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت سیاحت کا کہنا ہے کہ’ گزشتہ برس مملکت میں سیاحتی سیزن کامیاب رہا۔ غیرملکی سیاحوں نے 100 ریال سے زیادہ خرچ کیے‘۔ 
عکاظ اخبار کے مطابق وزارت سیاحت نے ساما سے جاری ہونے والے اعداد وشمار کے حوالے سے بتایا کہ ’سیاحوں کے سفری اخراجات کے حوالے سے گزشتہ برس کی تیسری سہ ماہی کے اختتام تک سرپلس کا تخمینہ 37.8 ارب ریال لگایا گیا جو سال 2022 کے مقابلے میں 72 فیصد اضافی رہا‘۔ 
 سیاحوں کی بڑی تعداد سے واضح ہے کہ مملکت نے سیاحت کے شعبے میں غیرمعمولی ترقی ہے جس کے باعث مختلف ممالک کے سیاحوں نے  سعودی عرب کا رخ کیا۔  
کورونا وبا کے دوران جہاں عالمی سیاحت متاثر ہوئی تھی وہاں مملکت میں بھی یہ شعبہ متاثر تھا۔
 کورونا کے بعد سیاحت کے شعبے میں 150 فیصد اضافہ ہواہے۔ اندرون مملکت سیاحت کو فروغ ملا بلکہ بیرون ملک سے بھی بڑی تعداد میں سیاح سعودی عرب آئے اور یہاں کے مختلف پرفضا و تاریخی مقامات پر گئے۔ 
انٹرنیشنل ٹورازم آرگنائزیشن کی رپورٹ میں اس بات کی وضاحت کی گئی کہ سال 2023 کے ابتدائی 90 دنوں میں سعودی عرب آنے والے سیاحوں کی تعداد میں اضافے کو دیکھتے ہوئے یہ بات یقین سے کی جاسکتی ہے کہ یہاں اس شعبے نے غیرمعمولی ترقی ہے ۔ جی 20 ممالک میں سیاحت کے حوالے سے سعودی عرب دوسرے نمبر پر رہا۔

شیئر: