اسلام آباد پولیس کے مطابق سنی علما کونسل پاکستان کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل مولانا مسعود الرحمان عثمانی کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا ہے۔
فائرنگ کا یہ واقعہ جمعے کو تھانہ کھنہ کی حدود میں غوری ٹاؤن میں پیش آیا۔
پولیس نے اپنے بیان میں مولانا مسعود الرحمان کے گولیاں لگنے کے بعد جان سے گزر جانے کی تصدیق کی اور بتایا کہ ایک اور شخص بھی زخمی ہے۔
سنی علما کونسل کے ترجمان نے بھی مولانا مسعود الرحمان کی موت کی تصدیق کی ہے۔
تھانہ کھنہ کے علاقہ غوری ٹاون میں گاڑی پر فائرنگ۔
فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی ہوگیا۔
جاں بحق شخص کی شناخت مولانا مسعود الرحمن عثمانی کے نام سے ہوئی۔
پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود ہے۔
سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کیا جارہا ہے۔
جلد ملزمان کو گرفتار…
— Islamabad Police (@ICT_Police) January 5, 2024