سعودی عرب میں ریاض ٹریفک پولیس نے دو افراد کو روند کر جائے وقوعہ سے فرار ہونے والے ڈرائیور کو گرفتارکیا ہے۔
عکاظ اخبار کے مطابق ریاض ٹریفک پولیس نے بیان میاں کہا کہ ایک گاڑی کا ڈرائیور پیدل جانے والے دو راہگیروں کو روند کر جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا تھا۔ حادثہ میں ایک کی شخص ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرا زخمی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ زیر حراست ڈرائیور کو قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ ادارے کی تحویل میں دیا گیا ہے۔