Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پرائے ٹائروں کو نیا بنا کر فروخت کرنے والے غیرملکی گرفتار

وزارت تجارت کا کہنا ہے ملزمان تجارتی جعل سازی کے مرتکب ہوئے( فوٹو: سکرین گریب)
سعودی عرب کے علاقے حفرالباطن میں وزارت تجارت کی تفتیشی ٹیموں نے پرانے ٹائروں کو ری کنڈیشن کرکے انہیں نیا ظاہر کرتے ہوئے فروخت کرنے والے غیرملکیوں کو گرفتارکیا ہے۔
عاجل نیوز کے وزارت تجارت کے ریجنل ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ’ یہ کیس تجارتی جعل سازی کے زمرے میں آتا ہے جس پر باقاعدہ قانونی کارروائی کی جائے گی‘۔ 
ریجنل ڈائریکٹر طلال العنزی نے کہا کہ ’ملزمان تجارتی جعل سازی کے مرتکب ہوئے تھے‘۔
’انہوں نے پرانے ٹائروں کو صاف کرکے ان کے ’کٹس‘ اور’لائنوں ‘ کو مزید گہرا کرنے کے بعد پالش کی اور انہیں نئے ریپر میں لپٹ کر نیا ظاہرکیا‘۔ 
ملزمان نے ٹائروں پر پروڈکشن کی تاریخ بھی تبدیل کی تھی  جس گودام میں ٹائر فروخت کیا جارہا تھا اس کے مالک کو طلب کرلیا گیا ہے۔

شیئر: