Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غزہ سے زخمی فلسطینی بچوں کا آٹھواں گروپ امارات پہنچ گیا

اس گروپ میں کینسر کے مریض بچے اور ان کے رشتے دار بھی پہنچے ہیں ( فوٹو: وام)
 فلسطینی زخمی بچوں کا آٹھواں گروپ جمعے کو غزہ سے امارات پہنچ گیا۔ ان میں کینسر کے مریض بچے شامل ہیں۔
امارات کے خبر رساں ادارے وام کے مطابق  آٹھویں گروپ میں 28 فلسطینی بچے العریشن ایئر پورٹ سے ابوظبی بہنچے ہیں جنہیں فوری طبی امداد کی ضرورت ہے۔ ان کے ہمراہ ان کے 35 رشتے دار بھی ہیں۔
صدر شیخ محمد بن زاید کی جانب سے اس اینیشی ایٹیو کے تحت ایک ہزار فلسطینی بچوں  جبکہ ایک ہزار کینسر کے مریضوں کا امارات کے ہسپتالوں میں علاج کیا جائے گا۔
زخمی اور کینسر کے مریض بچوں کے رشتے داروں نے وام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امارات نے فلسطینی عوام کی ضروریات انسانی بنیادوں پر پوری کرنے کے لیے منفرد مثال قائم کی ہے۔
انہوں نے امارات کے ہستتالوں میں کینسر کے مریضوں اور زخمیوں کو علاج کی سہولت فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
یاد رہے کہ امارات کی قیادت کی ہدایت پر 5 نومبر کو بحران کے آغاز پرغزہ کے متاثرین کےلیے امدادی کارروائیاں کی جارہی ہیں۔ امارات نے 20 ملین ڈالر کا امدادی پیکج مختص کیا ہے۔
غزہ میں 150 بستروں پر مشتمل فیلڈ ہسپتال بھی کام کررہا ہے۔ 
ہسپتال میں مختلف قسم کے آپریشنوں کی سہولت ہے۔علاوہ ازیں ذہنی امراض، بچوں کے امراض، خواتین کے امراض اور فیملی میڈیسن کی سہولت بھی ہے۔ 
اماراتی فیلڈ ہسپتال ایکسرے اور ادویہ کی سہولت بھی فراہم کررہا ہے۔
رفح کے علاقے میں صاف پانی کےلیے تین پلانٹ لگائے گئے ہیں۔ ان کا مقصد غزہ میں پینے کے پانی کی ضروریات کو پورا کرنا ہے۔
تینوں پلانٹ روزانہ تقریبا چھ لاکھ گیلن پانی کو صاف کرتے ہیں اور اسے غزہ پہنچایا جاتا ہے جس سے تین لاکھ افراد کی ضروریات پوری ہوتی ہیں۔

شیئر: