Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آلو بینگن دنیا کے 100 ناپسندیدہ کھانوں میں شامل، انسٹاگرام پر صارفین کا دلچسپ ردعمل

دنیا بھر کے 100 نا پسندیدہ کھانوں میں آلو بینگن کو 2.7 کی ریٹنگ دی گئی ہے(فائل فوٹو: پکسابے)
آلو بینگن پاکستان اور انڈیا کی ایک مشہور اور معمول کی ڈش ہے تاہم دو سبزیوں کے اس سالن کے بارے میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک دلچسپ بحث جاری ہے۔
انسٹاگرام پر فوڈ اکاؤںٹ ٹیسٹ اٹلس کی ایک پوسٹ وائرل ہے جس میں انہوں نے دنیا بھر کے 100 ناپسندیدہ یا برے کھانوں کی فہرست جاری کی ہے۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by TasteAtlas (@tasteatlas)

                                                                                               
اس فہرست میں سب سے پہلے نمبر پر آئس لینڈ کی مشہور ڈش ’ہکاری‘ موجود ہے جبکہ اس رینکنگ میں دنیا بھر کے مزید 99 کھانے بھی شامل ہیں۔
اسی فہرست میں ٹیسٹ اٹلس نے مشہور دیسی ڈش آلو بینگن کو 60ویں نمبر پر رکھا ہے۔
دنیا بھر کے 100 ناپسندیدہ کھانوں میں آلو بینگن کو 2.7 کی ریٹنگ دی گئی ہے۔
اس رینکنگ کے آنے کے بعد انسٹاگرام پر انڈیا سے تعلق رکھنے والی شیف اناہیتا ڈھونڈے نے آلو بینگن کی ریسیپی شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میرے لیے یہ بات تسلیم کرنا بہت مشکل ہے کہ آلو بینگن دنیا کے 100 بدترین کھانوں میں شامل ہے۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’یہ تو ہر کسی کے ٹفن میں پائے جانے والا کھانا ہے۔‘

اسی طرح سارکاسٹک اَس نامی اکاؤنٹ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’انڈین لوگ اس فہرست سے شاید متفق نہ ہوں کیونکہ ہم میں سے اکثر لوگ گریوی ڈش کو پسند کرتے ہیں۔‘
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Sarcasm (@sarcastic_us)


شیف رِیتُو اُدے کُوگاجی نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ ’مجھے اس بات پر شدید حیرانی ہے کہ آلو بینگن دنیا کے 100 سب سے بدترین کھانوں کی فہرست میں ہے۔ اس ریسیپی کی کوشش کریں اور پھر مجھے بتائیں کہ کیا آلو بینگن دنیا کے بدترین کھانوں میں شمار ہوتا ہے؟‘

شیئر: