Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد کی کویت کے نئے وزیر اعظم کو مبارکباد

شیخ محمد صباح السالم الصباح نے برادرانہ جذبات پر ولی عہد کا شکریہ ادا کیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سنیچر کو کویت کے نئے وزیراعظم شیخ محمد صباح السالم الصباح کو مبارکباد دی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی ولی عہد نے ٹیلی فون پر رابطے کے دوران ان کی کامیابی کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔
شیخ محمد صباح السالم الصباح نے ولی عہد کا ان کے برادرانہ جذبات پر شکریہ ادا کیا۔
یاد رہے کہ کویت کے امیر شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح جہنوں نے گزشتہ ماہ حلف اٹھایا تھا نے جعمرات کو شیح محمد صباح السالم الصباح کو کویت کا نیا وزیر اعظم مقرر کے نئی کابینہ کے ارکان کے تقرر کی ذمہ داری سونپی تھی۔

شیئر: