Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد سے انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی کا رابطہ

علاقائی اور بین الاقوامی واقعات میں پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے منگل کو انڈیا کے وزیراعظم نریندر مودی نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان تاریخی اور سٹریٹجک تعلقات اور انہیں اس طرح ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا جو دونوں ملکوں اور دوست عوام کے مفادات کےلیے ہوں۔
مشرکہ دلچسپی کے متعدد امور، علاقائی اور بین الاقوامی واقعات میں ہونے والی پیش رفت اور اس سلسلے میں کی جانے والی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

شیئر: