سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے پیر کو العلا میں یورپی یونین کی خارجہ امور اور سیکیورٹی پالیسی کے اعلی نمائندے جوزف بوریل کا خیرمقدم کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماوں نے سعودی عرب اور یورپی یونین کے درمیان تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔
غزہ کی پٹی اور اس کے گرد ونواح کی صورتحال میں پیش رفت اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں خاص طور پر انسانی سطح پرکیے جانے والی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وزارت خارجہ میں سیاسی امور کے انڈر سیکریٹری ڈاکٹر سعودا لساطی، یورپی یونین اور یورپی اٹامک انرجی ایجنسی میں سعودی سفیر ھیفہ بنت عبدالرحمن اور وزارت خارجہ میں یورپی یونین کے شعبے کے ڈائریکٹر طلال العنزی بھی موجود تھے۔