سعودی وزیر خارجہ کی ناروے کے ہم منصب سے ملاقات، غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
دو طرفہ تعلقات مضبوط اور جدید تر بنانے کا بھی جائزہ لیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے جمعے کو اوسلو میں ناروے کے وزریر خارجہ سے اوسلو میں ملاقات کی ہے۔
خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب اور ناروے کے دو طرفہ تعلقات، دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ تعاون اور تمام شعبوں میں انہیں مضبوط اور جدید تر بنانے کا جائزہ لیا گیا۔
غزہ اور گرد ونواح کے حالات پر تبادلہ خیال اور جنگ بندی کے لے فوری اقدامات کی اہیمت پر زور دیا گیا۔
غزہ میں فوری طبی، غذائی اور انسانی امداد پنہچانے کے لیے محفوظ راہداریوں کے انتظام کی ضرورت کو اجاگرکیا گیا۔
جامع اور مبنی بر انصاف امن کے لیے ٹھوس سیاسی حالات کا ماحول بنانے کی اہمیت پر بات چیت کی گئی۔
اس موقع پر اسلامی عرب مشترکہ کمیٹی میں شامل ممالک کے وزرائے خارجہ، ناروے میں سعودی سفارتخانے کے ناظم الامور اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔