سعودی عرب اور کوسووا نے سفارتی اور عام پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے مختصر مدت کے رہائشی ویزوں سے ایک دوسرے کے شہریوں کو استثنی دینے کے لیے معاہدہ کیا ہے
عکاظ اخبار کے مطابق فریقین نے مختصر مدت کے رہائشی ویزوں کے استثنی کے معاہدے پر دستخط سعودی عرب کے نائب وزیر خارجہ ولید الخریجی اور کوسووا کے نائب وزیر خارجہ کی ملاقات کے دوران کیے۔
اس موقع پر دفتر خارجہ میں یورپی ممالک کے ادارہ عامہ کے ڈائریکٹر جنرل شہزادہ سعد بن منصور اور سعودی عرب میں متعین کوسووا کے سفیر بھی موجود تھے۔