Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ترکیہ میں سعودی عرب سمیت 6 ممالک کے لیے ’ویزا فری انٹری‘

سعودی عرب کے علاوہ امارات، عمان، امریکہ، بحرین اور کینیڈا کے شہریوں کو بھی ویزا فری اینٹری دی گئی ہے (فائل فوٹو: روئٹرز)
ترکیہ نے سعودی عرب سمیت چھ ملکوں کے شہریوں کو سیاحتی مقاصد کے لیے انٹری ویزے سے استثنیٰ دینے کا اعلان کیا ہے۔
ان ملکوں میں سعودی عرب کے علاوہ متحدہ عرب امارات، سلطنتِ عمان، امریکہ، بحرین اور کینیڈا کے شہری شامل ہیں۔
العربیہ کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ ’ چھ ممالک کے پاسپورٹ ہولڈر شہری پیشگی ویزا حاصل کیے بغیر ترکیہ کا دورہ کر سکیں گے۔ انہیں چھ ماہ کے اندر 90 دن تک قیام کی اجازت ہوگی۔‘
یہ فیصلہ سعودی عرب کی قیادت میں چھ ممالک خصوصاً جی سی سی ممالک کے ساتھ سیاحت کے تبادلے کو بڑھانے کے لیے ترکیہ کی کوششوں کے فریم ورک کے اندر آتا ہے۔
اس سے پہلے سفر سے کم از کم 24 گھنٹے پہلے ای ویزا حاصل کرنے کے لیے ترکیہ کے سفارت خانے یا قونصل خانے کو درخواست دینا ہوتی تھی۔
اس کے علاوہ ترکیہ کا سفر کرتے ہوئے ای انٹری ویزے کا پرنٹ یا ای کاپی ساتھ رکھنا ضروری تھی۔
ترکیہ کے سرکاری اعدادوشمار کے مطابق رواں برس تیسری سہ ماہی میں سیاحت کے شعبے میں آمدن بڑھ کر 20.23 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

شیئر: