مسجد نبوی میں ایک ہفتے کے دوران 55 لاکھ سے زیادہ افراد نے نماز ادا کی
گزشتہ ہفتے زائرین کو بہت سی سہولتیں فراہم کی گئیں (فوٹو: ایکس اکاونٹ حرمین شریفین)
مسجد نبوی مدینہ منورہ میں گزشتہ ہفتے 55 لاکھ 13 ہزار 921 افراد نے فرض نمازیں ادا کی ہیں۔
خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق مسجد نبوی انتظامیہ نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ گزشتہ ہفتے زائرین اور نمازیوں کو بہت سی سہولتیں فراہم کی گئیں۔
پانچ لاکھ 63 ہزار 41 زائرین نے روضہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری دی جبکہ ایک لاکھ 20 ہزار 904 زائر مردوں اور 99 ہزار 400 زائر خواتین نے ریاض الجنہ میں نماز ادا کی۔
انتظامیہ نے13ہزار 262 معمر اور معذور افراد کو خصوصی سہولتیں فراہم کیں۔ مختلف زبانوں میں ایک لاکھ 29 ہزار 944 زائرین نے رابطے کی سہولتوں سے فائدہ اٹھایا۔
دوہزر961 نے نمائشوں اور عجائب گھروں کا وزٹ کیا ۔ علاوہ ازیں ایک لاکھ 2 ہزار 101 زائرین کو مختلف تحائف پیش کیے گئے جبکہ 11 ہزار 189 کو رہنمائی فراہم کی گئی۔