Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد نبوی میں یومیہ بنیادوں پر صفائی کے انتظامات کیا ہیں؟

صفائی کے لیے 35 جدید ترین مشینیں بھی زیر استعمال ہیں (فوٹو: ایکس اکاونٹ حرمین)
سبق نیوز کے مطابق انجینیئر فوزی الحجیلی نے مسجد النبوی کی صفائی اور دیگر امور کے حوالے سے  بتایا کہ’ صحنوں اور دیگر مقامات کی دھلائی اور صفائی کے لیے ماہر کارکنوں کو متعین کیا گیا ہے جبکہ 600 سے زائد آلات بھی مہیا کیے گئے‘۔ 
ادارہ تحفط ماحولیات کے نائب صدر نے کہا کہ’ یومیہ بنیاد پر مسجد النبوی کے فرشوں کے لیے 110 ٹن جبکہ قالینوں کے لیے 115 ٹن سے زائد صفائی، سینیٹائزنگ اور خوشبویات کا استعمال کیا جاتا ہے‘۔
واضح رہے کہ مسجد نبوی کی صفائی کے لیے 1520سے زائد  کارکنان تعینات ہیں۔ صفائی کے لیے 35 جدید ترین مشینیں بھی زیر استعمال ہیں، یہ مشینیں بیٹری کے ساتھ بغیر آواز کے کام کرتی ہیں۔
مسجد نبوی کے اندرونی اور بیرونی حصوں سے 45 ٹن کچرا یومیہ اٹھایا جاتا ہے۔ان میں زم زم پینے کے استعمال شدہ گلاس اور مختلف اشیا اور افطارکے ڈسپوزایبل ڈبے شامل ہیں۔
مسجد کی چھت، اس کے فرش اور راہداریوں کو روزانہ تین مرتبہ دھویا جاتا ہے جبکہ بارش اور گرد و غبار کے موقع پر دھلائی اور صفائی کا عمل روزانہ پانچ مرتبہ کیاجاتا ہے۔

شیئر: