پاکستان میں موبائل فون انڈسٹری اگرچہ بہت پرانی نہیں ہے، لیکن گذشتہ دو دہائیوں کے دوران یہ اتنی تیزی کے ساتھ ارتقائی عمل سے گزری ہے کہ آج سے 15 یا 20 سال پہلے بٹنوں والا فون استعمال کرنے والے اس کو ماضی کی ایک حسین یاد سمجھتے ہیں اور نوکیا 3310 کو تو اس سلسلے میں بزرگی کا درجہ حاصل ہے۔
آج بھی سوشل میڈیا پر عموماً یہ سروے دیکھنے کو ملتا ہے کہ آپ نے سب سے پہلے کون سا موبائل فون استعمال کیا تھا؟ ایسے سرویز کے جواب میں عموماً لوگ جذباتی جوابات بھی دیتے ہیں۔
پاکستان میں موبائل فون کے ارتقائی سفر کو یک مشت ایک نئی جہت دینے، سمارٹ فونز کے استعمال کے فروغ اور شہریوں کو ڈیجیٹل دنیا سے کنیکٹ کرنے کے لیے بٹنوں والے پرانے موبائل فون ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
-
اینڈرائیڈ سے آئی فون پر ڈیٹا کی منتقلی کیسے ہوتی ہے؟
Node ID: 818151
-
ویوو کا ایکس 100 پرو موبائل فون لانچ، اہم فیچرز کون سے؟
Node ID: 825616
-