Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویوو کا ایکس 100 پرو موبائل فون لانچ، اہم فیچرز کون سے؟

اس فون میں فن ٹچ او ایس 14 کا آپریٹنگ سسٹم نصب کیا گیا ہے جبکہ یہ فون اینڈرائیڈ 14 پر کام کرے گا۔ (فوٹو: جی ایس ایم ارینا)
سمارٹ فونز کے مشہور برینڈ ویوو نے اپنا نیا فون ایکس 100 پرو لانچ کر دیا ہے۔
یہ فون ویوو کی ایکس 100 سیریز کا حصہ ہے جس میں جدید فیچرز کو شامل کیا گیا ہے۔
ویوو ایکس 100 پرو دنیا بھر میں تین رنگوں میں لانچ کیا گیا ہے جن میں سٹارٹریل بلیو، ایسٹیروائڈ بلیک اور سن سیٹ اورینج شامل ہے۔
اس فون میں فن ٹچ او ایس 14 کا آپریٹنگ سسٹم نصب کیا گیا ہے جبکہ یہ فون اینڈرائیڈ 14 پر کام کرے گا۔
ویوو ایکس 100 پرو کا پروسیسر ڈائمینسیٹی 9300 کا ہے جس میں سی پی یو کور کاؤنٹ 8 کا ہے۔
ویوو ایکس 100 پرو میں 16 جی بی کی ریم لگائی گئی ہے جبکہ اس میں روم یعنی میموری 512 جی بی ہے جبکہ اس میں مزید 16 جی بی ایکسپینڈیبل ریم بھی ہے۔
 

ویوو ایکس 100 پرو کا ڈسپلے ایمیولیڈ ہے جس کی ریزولوشن 1260x2800 ایف ایچ ڈی+ ہے (فوٹو: گیجٹس 360)

اس سمارٹ فون کی اگر بیٹری کی بات کی جائے تو اس میں 5260 ایم اے ایچ اور 5400 ایم اے ایچ کی ڈوئل بیٹری لگائی گئی ہے جسے 100 واٹ کے فلیش چارجر اور 50 واٹ کے وائرلیس فلیش چارجر کی سپورٹ حاصل ہے۔
ویوو ایکس 100 پرو کا ڈسپلے ایمیولیڈ ہے جس کی ریزولوشن 1260x2800 ایف ایچ ڈی+ ہے جبکہ اس کا ریفریش ریٹ 120 ہرٹز ہے۔
ویوو ایکس 100 پرو میں 50 میگا پکسل کے تین کیمرے نصب کیے گئے ہیں جبکہ اس کا فرنٹ کیمرہ 32 میگا پکسل ہے جس میں فور کے پورٹریٹ ویڈیو کی سہولت میں میسر ہے۔

شیئر: