Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موسم سرما کے دوران کن علاقوں میں معمول سے زیادہ بارش کا امکان

 رپورٹ میں درجہ حرارت ڈیڑھ ڈگری بڑھنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے( فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ ’اس سال موسم سرما میں الشرقیہ، القصیم، مدینہ منورہ، حائل اور شمالی حدود ریجنوں میں بارش معمول سے زیادہ ہوں گی۔ پچاس فیصد تک اضافے کا امکان ہے۔‘ 
اخبار 24 کے مطابق قومی مرکز نے بیان میں کہا کہ ’سعودی عرب کے دیگر علاقوں میں موسم سرما کی بارش معمول کے مطابق ہوں گی۔‘ 
 رپورٹ میں بتایا گیا کہ ’ریاض، الشرقیہ اور حائل ریجنوں کے بعض علاقوں میں جنوری کے دوران بارش معمول سے زیادہ ہوگی جبکہ تبوک، الجوف اور شمالی حدود ریجنوں میں معمول سے زیادہ بارش فروری میں ہوں گی۔‘ 
 رپورٹ میں درجہ حرارت ڈیڑھ ڈگری بڑھنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
قومی مرکز کا کہنا ہے’جنوری میں درجہ حرارت مملکت کے تمام علاقوں میں 50 سے 70 فیصد تک بڑھ سکتا ہے۔‘ 
 سعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت کا اوسط معمول سے زیادہ ہوگا البتہ ریاض، مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، القصیم اور الشرقیہ ریجنوں کے بعض علاقوں میں درجہ حرارت صرف ایک ڈگری زیادہ ہوگا۔‘ 
قومی مرکز کا کہنا ہے’ فروری میں مملکت کے تمام علاقوں میں درجہ حرارت 70 فیصد تک بڑھ سکتا ہے۔‘

شیئر: