Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں موسم سرما کا آغاز، کب تک جاری رہے گا؟

امارات میں 17 جنوری سے دس دن تک شدید سردی کا امکان ہے ( فوٹو: ایس پی اے)۔
متحدہ عرب امارات میں فلکیات اور خلائی سائنس کی عرب فیڈریشن کے ممبر ابراہیم الجروان نے کہا ہے کہ ’امارات میں موسم سرما کا آغاز منگل 28 نومبر 2023 سے  ہوگیا۔ 25 فروری 2024 تک سلسلہ جاری رہے گا‘۔ 
الامارات الیوم کے مطابق ابراہیم الجروان نے بتایا کہ ’امارات میں الدرو کیلنڈر رائج ہے۔ امارات اور خلیج عرب کے ساحلی علاقوں کے باشندے قدیم زمانے سے اس کیلنڈر پرعمل کرتے ہیں‘۔
’اس کے حساب سے موسم سرما جسے مقامی لوگ ’مئہ الشتاء‘ (سو روزہ سردی) کہتے ہیں کا سلسلہ منگل سے شروع ہوچکا ہے‘۔ 
انہوں نے کہا’ سردی کے موسم کی علامت یہ ہے ک درجہ حرارت کم ہونے لگا ہے جبکہ  آخری دنوں میں شدید سردی پڑے گی اور بارش کے امکانات بڑھ جائیں گے‘۔
’سال کے دیگر ایام کے مقابلے میں ان دنوں بارش کا تناسب زیادہ ہوگا۔ 17 جنوری سے دس دن تک شدید سردی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے‘۔

شیئر: