Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں 47.7 کلو چرس ضبط، غیر ملکی گرفتار

’خفیہ اطلاعات سے معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ شخص منشیات کا کاروبار کرتا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
ادارہ انسداد منشیات نے جدہ میں چاڈ سے تعلق رکھنے والے غیر ملکی کو گرفتار کیا ہے جس کے قبضے سے 47.7 کلو چرس ضبط ہوئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق خفیہ اطلاعات سے معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ شخص منشیات کا کاروبار کرتا ہے۔
ادارہ انسداد منشیات نے کہا ہے کہ ’مذکورہ شخص کی نگرانی کی جارہی تھی اور اسے رنگے ہاتھوں پکڑنے کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی‘۔
’ٹیم کے افراد نے اس سے منشیات کے عادی بن کر رابطہ کیا اور بھروسہ حاصل کرنے کے لیے متعدد مرتبہ چھوٹی مقدار میں منشیات خریدیں‘۔
’بعد ازاں منصوبے کے تحت اس سے بڑی مقدار کی ڈیل کی گئی اور لین دین کے عین وقت چھاپہ مار کر اسے گرفتار کیا گیا‘۔
ادارے نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدہ شخص سے تفتیش کی جارہی ہے اورضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد اسے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا جائے گا‘۔

شیئر: