Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابشر کے ذریعہ 1.8 ملین ٹریفک معاملات کی انجام دہی

’محکمہ ٹریفک کے متعلق تمام معاملات گھر بیٹھے آن لائن انجام دیئے جاسکتے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی محکمہ ٹریفک نے گزشتہ ماہ دسمبر کے دوران ابشر پورٹل کے ذریعہ1.8 ملین معاملات انجام دیئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ ٹریفک کے متعلق تمام معاملات گھر بیٹھے آن لائن انجام دیئے جاسکتے ہیں۔
محکمہ ٹریفک نے کہاہے کہ ’ابشر کے ذریعہ آن لائن خدمات کی انجام دہی سے رہائشیوں کو سہولت ہوئی ہے‘۔
محکمہ ٹریفک نے کہاہے کہ ’مذکورہ عرصے کے دوران ایک لاکھ 18 ہزار لائسنس کی تجدید ہوئی ہے‘۔
’گاڑیوں کی مرمت کے لیے 94 ہزار اجازت نامے جاری ہوئے ہیں، گاڑیوں کے کاغذات کی 68 ہزار تجدید ہوئی ہے‘۔
’30 ہزار نمبر پلیٹ کی تبدیلی،26 ہزار ناکارہ گاڑیاں ریکارڈ سے خارج کی گئیں، 17 ہزار گاڑیوں کی خرید وفروخت ہوئی‘۔
 

شیئر: